ابنا: ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ "آر ایم ناتا لگاوا" سے جکارتا میں ہونے والی ملاقات میں ایران اور انڈونیشیا کے تعلقات مستحکم ہونے اور عالمی امن و سلامتی کے مسائل پر تاکید کی ۔ ایران اور انڈونیشیا کے وزراء خارجہ نے اسی طرح دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون منجملہ مشترکہ اقتصادی کمیشن اور تجارتی ، ثقافتی ، سائنسی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ظریف اور ناتالگاوا نے اسی طرح دو ورکنگ گروپ کی تشکیل اور دونوں ملکوں کے درمیان انسانی حقوق اور سفارتی مذاکرات جاری رہنے پر اتفاق کیا ۔ ایران کے وزير خارجہ نے اسی طرح عالم اسلام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک ٹیلیویژن پروگرام ميں ، ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی کارکردگي ، اسلامی ملکوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور علاقے کی تبدیلیوں کے سلسلےمیں تہران کی پالیسیوں کو بیان کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511853
اسلامی جمہوریۂ ایران اور انڈونیشیا کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے باہمی روابط کی سطح بلندکرنے نیز بین الاقوامی اور علاقائي مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔